← All Surahs
سُورَةُ الغَاشِيَةِ
Al-Ghaashiya
The Overwhelming
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ
1
Has there reached you the report of the Overwhelming [event]?
کیا تمہیں اس واقعے (یعنی قیامت) کی خبر پہنچی ہے جو سب پر چھا جائے گا ؟
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
2
[Some] faces, that Day, will be humbled,
بہت سے چہرے اس دن اترے ہوئے ہوں گے۔
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ
3
Working [hard] and exhausted.
مصیبت جھیلتے ہوئے، تھکن سے چور۔
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
4
They will [enter to] burn in an intensely hot Fire.
وہ دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ
5
They will be given drink from a boiling spring.
انہیں کھولتے ہوئے چشمے سے پانی پلایا جائے گا۔
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
6
For them there will be no food except from a poisonous, thorny plant
ان کے لیئے ایک کانٹے دار جھاڑ کے سوا کوئی کھانا نہیں ہوگا۔
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ
7
Which neither nourishes nor avails against hunger.
جو نہ جسم کا وزن بڑھائے گا اور نہ بھوک مٹائے گا۔
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ
8
[Other] faces, that Day, will show pleasure.
بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے۔
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
9
With their effort [they are] satisfied
(دنیا میں) اپنی کی ہوئی محنت کی وجہ سے پوری طرح مطمئن۔
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
10
In an elevated garden,
عالیشان جنت میں ہوں گے
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةً
11
Wherein they will hear no unsuitable speech.
جس میں وہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
12
Within it is a flowing spring.
اس جنت میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ
13
Within it are couches raised high
اس میں اونچی اونچی نشستیں ہوں گی۔
وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ
14
And cups put in place
اور سامنے رکھے ہوئے پیالے۔
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
15
And cushions lined up
اور قطار میں لگائے ہوئے گداز تکیے۔
وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ
16
And carpets spread around.
اور بچھے ہوئے قالین۔
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
17
Then do they not look at the camels - how they are created?
تو کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا ؟
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
18
And at the sky - how it is raised?
اور آسمان کو کہ اسے کس طرح بلند کیا گیا ؟
وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
19
And at the mountains - how they are erected?
اور پہاڑوں کو کہ انہیں کس طرح گاڑا گیا ؟
وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
20
And at the earth - how it is spread out?
اور زمین کو کہ اسے کیسے بچھایا گیا ؟
فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ
21
So remind, [O Muḥammad]; you are only a reminder.
اب (اے پیغمبر) تم نصیحت کیے جاؤ۔ تم تو بس نصیحت کرنے والے ہو۔
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ
22
You are not over them a controller.
آپ کو ان پر زبردستی کرنے کے لیے مسلط نہیں کیا گیا۔
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
23
However, he who turns away and disbelieves –
ہاں مگر جو کوئی منہ موڑے گا، اور کفر اختیار کرے گا۔
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ
24
Then Allāh will punish him with the greatest punishment.
تو اللہ اس کو بڑا زبردست عذاب دے گا۔
إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ
25
Indeed, to Us is their return.
یقین جانو ان سب کو ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم
26
Then indeed, upon Us is their account.
پھر یقینا ان کا حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔